الیکشن کمیشن کےدو نئے ممبران نےحلف اٹھا لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران نےحلف اٹھا لیا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے 2 نئے ارکان سے حلف لیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے نئے ممبران کو الیکشن کمیشن کاحصہ بننے پر مبارکباد دی۔عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے دونوں ممبران کی تقرری کی ہے جس کے بعد تمام صوبوں سےالیکشن کمیشن کے ممبران مکمل ہوگئے ہیں۔صدر نے پنجاب اور کے پی سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دیواضح رہے کہ 30 مئی کو صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے تھی۔ترجمان ایوان صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب سے بابر حسن بھروانہ اور خیبر پختونخوا سے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللّٰہ خان کو ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔ایوان صدر کے مطابق تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہیں۔دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر