نیدرلینڈز، بڑی نمائش ’ورلڈ آف پرائیویٹ لیبل‘ کا آغاز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں فوڈ اور نان فوڈ کی بڑی نمائشوں میں سے ایک ’ورلڈ آف پرائیویٹ لیبل‘ کا آج سے آغاز ہو گیا۔دنیا کے معروف رائی ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہونے والی اس دو روزہ نمائش میں 2500 کے قریب کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگا رکھے ہیں۔نمائش انتظامیہ کے مطابق اس ٹریڈ شو میں 120 ممالک کے 14000 سے زائد خریدار شرکت کر رہے ہیں۔
ورلڈ آف پرائیویٹ لیبل نامی اس نمائش کو دنیا بھر میں ریٹیلرز کی جانب سے روز مرہ ضروریات کے تیار کنندگان سے ملنے کا ایک اہم موقع تصور کیا جاتا ہے جن سے لوگ اپنے نام کی اشیاء تیار کروا سکتے ہیں۔اس نمائش میں ہر سال نئی اشیاء بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایکسیلینس ایوارڈ بھی دیئے جاتے ہیں۔ اس سال 500 کمپنیوں نے اس ایوارڈ کیلئے نئی اشیاء پیش کی ہیں۔نمائش انتظامیہ کے مطابق عالمی وباء کوویڈ-19 کی وجہ سے یہ نمائش دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ہے جس سے کمپنیاں اور خریدار دونوں ہی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر