انٹر بینک میں آج ڈالر 60 پیسے مزید سستا ہوگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک میں روپے کی قدر میں بہتری کا عمل آج بھی جاری رہا اور انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 60 پیسے کم ہوکر 198.46روپے ہوگیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے اور اوپن مارکیٹ میں1.50 روپے کی کمی سے 200 روپے سے نیچے آگیا تھا۔ پاؤنڈ کی قیمت میں بھی ایک روپے کی کمی رپورٹ ہوئی تھی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 90پیسے کی کمی سے 199.60 روپے سے کم ہو کر 198.70 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 200.20 روپے سے کم ہو کر 199.20 روپے ہو گئی۔د وسری جانب اوپن مارکیٹ میں 1.50 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 199.00 روپے سے کم ہو کر 197.50 روپے اور قیمت فروخت 200.00 روپے سے کم ہو کر 198.50 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 211.00 روپے اور قیمت فروخت 213.50 روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 248.00 روپے سے کم ہو کر 247.00 روپے اور قیمت فروخت 251.00 روپے سے کم ہو کر 250.00 روپے ہو گئی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر