وزیراعظم نے بجٹ کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہبازشریف نے نئے مالی سال کے بجٹ پرہنگامی اجلاس بلالیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس کچھ دیر بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں شہباز شریف کو وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا جب کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ اورسپریم کورٹ کے فیصلوں پربھی کابینہ اراکین اپنی رائے دے گی۔اجلاس میں وزیراعظم دورہ ترکی سے متعلق بھی کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیں گے اور وزیراعظم کابینہ اجلاس کے بعد دورہ ترکی کیلئے روانہ ہوں گے۔کابینہ ڈویژن نے اجلاس کا 7 نکاتی نیا ایجنڈا جاری کردیا۔ایجنڈے کے مطابق نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس کے ممبر اسلام آباد کی تعیناتی اور ریلوے قوانین ترمیمی آرڈیننس 2022 کی منظوری دی جائے گی۔ایجنڈے میں28 مئی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی شامل کی گئی ہے، اس کے علاوہ چینی شہریوں کے ویزوں میں توسیع کی چھوٹ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے، آئی جی بلوچستان کے تبادلہ اور نئی تقرری کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر