اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سماعت کے لئے مقرر کردیا۔الیکشن کمیشن تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی درخواستوں پر جمعرات 2 جون کو سماعت کریگا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن میں سماعت کرے گا۔سماعت کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 3 خواتین، 2 اقلیتی نشستیں انہیں دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے بعد پارٹی پوزیشن کے تحت نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی، مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سماعت کیلئے مقرر



