عامر خان کی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ تنازع کی زد میں آگئی

ممبئی (نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ تنازع کی زد میں آگئی ہے اور مخالفین فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے خلاف ٹرینڈ چلا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عامر خان کی مذکورہ فلم کا بائیکاٹ کیا جائے کیوں کہ انہوں نے فلم میں بھارتی فوج کا یونیفارم پہن کر ذہنی معذوری جیسا کردار نبھایا اور فوج کا بہت مذاق بھی اڑایا، امید ہے عوام اس کچرا فلم کا بائیکاٹ کریں گے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کا چربہ ہے، عامر خان اور کرینہ کپور کو یہ فلم کاپی کرنے کے لیے 14 سال لگے، اس طرح کی فلم کو روکا جائے۔اسی طرح ایک اور مخالف نے اداکار کے ماضی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے کہا تھا کہ بھارت کے شہری عدم برداشت کا شکار ہیں، تو ایسا شخص جس کے لیے بھارت محفوظ نہیں تو اسے اس ملک میں اپنی فلم ریلیز بھی نہیں کرنی چاہیے، لال سنگھ چڈھا کا ہر حال میں بائیکاٹ کیا جائے۔خیال رہے کہ مذکورہ فلم رواں سال 11 اگست کو ریلیز کی جائے گا، لال سنگھ چڈھا میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔ جبکہ فلم میں ہدایت کاری کے فرائض ادویت چوہان نے انجام دیے ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر