’آپکو گلے لگانے کی خواہش ہے‘ ، آن ائیر شو میں خاتون کی بات سنکر تابش ہاشمی ہکا بکا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)میزبان تابش ہاشمی آن ائیر شو میں خاتون کی خواہش سن کر ہکا بکا رہ گئے لیکن اگلے ہی لمحے وہ خاتون کا جواب سن کر مایوس ہوگئے۔جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے ‘ میں معروف اداکارہ صبا قمر نے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ہمراہ شرکت کی جس دوران مختلف دلچسپ موضوعات پر گفتگو بھی کی گئی۔دوران شو کائنات ملک نامی خاتون سے تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ وہ کیا پوچھنا چاہیں گی؟، جس پر خاتون نے برملا کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں آپ کو گلے لگاسکوں۔خاتون کی خواہش سن کر میزبان ہکا بکا رہ گئے لیکن اگلے ہی لمحے خاتون نے تابش کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے انہیں وضاحت دی کہ انہوں نے یہ بات صبا قمر کے لیے کی ہے کیوں کہ وہ تابش کے بجائے صبا قمر سے گلے ملنے کی خواہش رکھتی ہیں۔خاتون کی خواہش پر صبا قمر نے انہیں پاس بلاکر گلے لگالیا تاہم تابش یہ دیکھ کر مذاقاًدلبرداشتہ ہوگئے اور انہوں نے آڈینس میں سے ایک شخص کو بلا کر کہا کہ مجھے گلے لگالو جس کے بعد 3 لوگ تابش سے گلے ملے۔ بعد ازاں تابش نے اعتراف کیا کہ کائنات نامی خاتون نے اپنی بات کہہ کر میری کائنات ہلا دی تھی۔



  تازہ ترین   
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر