منشیات کیس: گرفتاری کے بعد آریان خان کے مزاج میں کیا تبدیلی آئی؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان 25 مئی کو ہونے والی فلمساز کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی میں شرکت کے بعد سے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہیں۔25 مئی کو کرن جوہر کی برتھڈے پارٹی سے آریان خان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، ان تصاویر میں آریان خان کافی خراب موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آریان خان پر تنقید کی جارہی ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کے ایک قریبی دوست نے آریان خان کی حمایت کی کہ’خدارا، اس لڑکے کو اکیلا چھوڑ دو، آپ سب نے پہلے اس سے ساری خوشیاں چھین لیں، اور پھر اب آپ اس سے توقع کرتے ہیں کہ وہ کیمرے پر مسکراہٹیں پھیلاتے ہوئے نظر آئےگا۔‘اُنہوں نے کہا کہ’یہ غیر انسانی سلوک ہے، ابھی اس بچے کو اکیلا چھوڑ دو، وہ صرف 24 سال کا ہے اور اتنی سی عمر میں اتنے مشکل وقت سے گزر چکا ہے، ابھی زندگی سے تھوڑا خوفزدہ ہےاسے سنبھلنے کے لیے تھوڑا وقت دیں۔ ‘اُنہوں نے مزید بتایا کہ’آریان کروز شپ والے واقعے کے بعد کسی پارٹی میں شرکت نہیں کرنا چاہتا، اس نے صرف اپنے کچھ دوستوں کے اصرار پر ریو پارٹی میں شرکت کی تھی، اسے نہیں پتا تھا کہ یہ ریو پارٹی اس کی زندگی بدل دے گی؟‘آریان خان کو حبس بے جا میں رہنے کے عوض کچھ ملے گا؟اُنہوں نے بتایا کہ’اب آریان خان کسی بھی قسم کے سماجی میل جول سے خوفزدہ ہے، یہاں تک کہ وہ اپنے قریبی دوستوں سے بھی میل جول سے گریز کررہا ہے۔‘اُنہوں نے مزید بتایا کہ’آریان، کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی میں نہیں جانا چاہتا تھا۔‘اُنہوں نے بتایا کہ’ چونکہ کرن جوہر شاہ رخ خان کی پوری فیملی سے بہت قریب ہیں، اس لیے شاہ رخ خان، اور ان کی اہلیہ گوری خان کو کرن جوہر کی برتھڈے پارٹی میں شرکت کرنے کے لیےآریان کو منانا پڑا۔‘

 



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر