جاوید اختر کی پہلی طلاق کی وجہ کون تھی؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کے عظیم نغمہ نگار جاوید اختر الفاظ کے جادوگر ہیں۔ان کے تحریر کردہ گانے ہر نسل میں مقبولیت کا درجہ حاصل کرتے رہے ہیں۔کیا آپ جاوید اختر کے ازدواجی زندگی کے اس پہلو سے واقف ہیں کہ انہوں نے پہلی شادی اپنی عمر سے 10 سال کم ہنی نامی خاتون سے کی تھی، لیکن جاوید اختر کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔جاوید اختر کی پہلی اہلیہ سے ان کے دو بچے زویا اور فرحان اختر ہیں جبکہ انہوں نے دوسری شادی شبانہ اعظمی سے کی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ 70کی دہائی میں جاوید اختر موسیقی کی تعلیم لینے معروف شاعر کیفی اعظمی کے یہاں جاتے تھے۔ اسی دوران اُن کی ملاقات شبانہ اعظمی سے ہوئی۔ دونوں کی نزدیکیاں بھی بڑھنے لگیں۔ اس کی اطلاع جب اُن کی پہلی بیوی ہنی کو ہوئی تو دھیرے دھیرے جاوید اختر اور اُن کے رشتے میں دراڑ آنے لگی۔اور پھر جاوید اختر نے آخرکار طلاق لینے کا فیصلہ کیا ، انہوں نے یہ بات بچوں کو نہیں بتائی لیکن دونوں نے طویل عرصے تک طلاق بھی نہیں لی تھی، جس کی وجہ سے انہیں دوسری شادی کرنے میں پریشانی ہورہی تھی۔آخرکار 1984میں دونوں نے طلاق کا فیصلہ کرلیا، اگرچہ شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی اس شادی کے لئے تیار نہیں تھے، کیفی اعظمی کو لگتا تھا کہ ان کی بیٹی کی وجہ سے جاوید اور ہنی کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔وہ یہ بھی نہیں چاہتے تھے کہ اُن کی بیٹی شادی شدہ شخص سے شادی کرے، تاہم بعد ازاں انہوں نے اس کی اجازت دے د ی تھی۔

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر