یوکرین کیلئے ڈرون کی خریداری، لیتھوانیا کے شہریوں نے 50 لاکھ یورو جمع کرلیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مشرقی یورپ کے ملک لیتھوانیا کے شہریوں نے یوکرین کو جدید لڑاکا ڈرون خرید کر دینے کے لیے 50 لاکھ یورو جمع کرلیے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ رقم صرف ساڑھے تین دن میں جمع کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے حصہ ڈالا۔لیتھوانیا کے ایک نجی ٹی وی نے اس مہم کا آغاز کیا تھا تاکہ ’’بائیراکتر ٹی بی 2‘‘ نامی عسکری ڈرون خریدا جاسکے۔شام اور لیبیا کے تنازعات میں روسی فوج کے خلاف یہ ڈرون پہلے بھی استعمال کیا جاچکا ہے۔ڈرون خریدنے کے لیے رقم جمع کرنے کی مہم کی منصوبہ بندی لیتھوانیا کی وزارت دفاع نے کی تھی جو اگلے ہفتے ترکی سے ڈرون خریدے گی۔لیتھوانیا میں تعینات یوکرینی سفیر نے کہا کہ یہ تاریخ کا پہلا موقع ہوگا کہ جب عام لوگوں نے دوسرے ملک کی فوج کو اسلحہ کی خریداری کے لیے رقم اکٹھی کی۔

 



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر