نیپال میں 22 افراد کو لے جانے والا مسافر بردار طیارہ تباہ

Xکھٹمنڈو: (نیشنل ٹائمز)نیپال کے دارالحکومت سے پرواز بھرنے والا مسافر بردار طیارہ ایک جھیل کے کنارے گر کر تباہ ہوگیا تاہم شدید برفباری کے باعث امدادی کام روک دیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں نجی ایئر لائن کے طیارے نے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 200 کلومیٹر کی دوری پر پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم کے لیے پرواز بھری تھی تاہم 15 منٹ بعد ہی جب طیارہ 12 ہزار 835 فٹ کی بلندی پر نیپال کے شہر شیکھا پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔مل ہیں۔ طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن میں ایک آرمی اور دو نجی ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔عالمی میڈیا سے گفتگو میں ایئر ٹریفک کنٹرول کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ طیارے کی منزل مقصود جوم سوم میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے بعد لامچی جھیل کے نزدیک ایک طیارہ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جھیل کنارے گرنے والے طیارہ وہی جو لاپتہ ہوگیا تھا تاہم امدادی کاموں کو شدید برف باری کے باعث روکنا پڑ رہا ہے جس کے باعث اب تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔لاپتہ ہونے والے طیارہ 43 سال پرانا ہے جس نے پہلی پرواز اپریل 1979 کو بھری تھی۔



  تازہ ترین   
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر