مشہور زمانہ فلم Jaws کا چائلڈ اسٹار پولیس چیف بن گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسٹیون اسپیل برگ کی مشہور زمانہ فلم Jaws میں چائلڈ ایکٹر کا مختصر سا کردار ادا کرنے والے جوناتھن سیارل اسی جزیرے کے پولیس چیف بن گئے جہاں فلم کی شوٹنگ ہوئی تھی۔سنہ 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم میں جوناتھن نے اس بچے کا کردار ادا کیا تھا جس نے لوگوں کو ڈرانے کے لیے مذاق کی غرض سے پانی میں شارک فِنز رکھ دیے تھے۔اب 47 برس بعد وہ بچہ امریکی ریاست میساچوسیٹس کے جزیرے میں واقع شہر اوکس بِلَف کا پولیس چیف بن گیا ہے جہاں فلم کی زیادہ تر عکس بندی ہوئی تھی۔مشہور زمانہ فلم Jaws کی کہانی سیاحوں پر فلمائی گئی تھی جو ساحل پر تفریح کے لیے گئے لیکن ایک بڑی سفید شارک نے ان کو گھیر لیا۔چائلڈ اسٹار سیارل مقامی پولیس میں 1986 کو بھرتی ہوئے تھے، 2008 میں انہوں نے ایک شخص کو اسی مذاق کی پاداش میں گرفتار کیا تھا جو مذاق انہوں نے فلم میں کیا۔مذکورہ شخص ساحل پر موجود سیاحوں سے جھوٹ بولتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ اس نے جزیرے کے قریب پانی میں سفید شارک مچھلیاں دیکھی ہیں۔



  تازہ ترین   
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر