افغان صحافیوں کا برطانوی حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)افغان صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے انہیں افغانستان سے برطانیہ منتقل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب حکومت وعدہ خلافی کر رہی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق آٹھ افغان صحافیوں نے بتایا کہ طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد سے ان پر کئی بار تشدد ہوچکا ہے جبکہ تواتر کے ساتھ قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ قتل کی دھمکیوں کے پیش نظر انہوں نے کئی ماہ روپوش رہ کر گزارے ہیں۔پچھلے برس طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سے مذکورہ صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیا ملازمین نے اب برطانوی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کئی ماہ سے برطانیہ میں منتقلی کی درخواستیں دے رکھی تھیں جن پر اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔صحافیوں نے اِن درخواستوں پر نظرثانی کے لیے برطانوی عدلیہ سے رجوع کیا ہے۔میڈیا نمائندگان کا کہنا ہے کہ جب کبھی وہ افغانوں کی منتقلی سے متعلق برطانوی محکمے سے رابطہ کرتے ہیں تو انہیں ایک ہی طرح کی ای میل ارسال کردی جاتی ہے۔صحافیوں نے بتایا کہ وہ برطانوی میڈیا کے ساتھ منسلک رہے ہیں اور اس دوران طالبان کے خلاف کارروائیوں، افغانستان کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو، خواتین کے حقوق اور منشیات کے کاروبار کے خلاف آواز بلند کی ہے۔یاد رہے کہ پچھلے برس برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینیک راب نے اعلان کیا تھا کہ برطانوی میڈیا کے ساتھ کام کرنے والے افغان صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو ویزے کے بغیر برطانیہ آنے کی اجازت دے گی۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر