3 ارب سے زائد کی جعلی پنشن اسکینڈل کا کیس سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کیا گیا 3 ارب سے زائد کی جعلی پنشن اسکینڈل کا کیس احتساب عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا۔نیب نے ڈسٹرکٹ اکاؤئنٹس آفس حیدرآباد میں 3 ارب 20 کروڑ روپےکی کرپشن کا ریفرنس دائر کیا، جسے احتساب عدالت نے 84 ملزمان کے خلاف سماعت کے لیے منظور کرلیا۔نیب ریفرنس میں سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران، محکمہ خزانہ، بینک افسران و دیگر نامزد ہیں، ملزم اعجاز علی نے جعلی ناموں سے دیگر افسران سے مل کر جعلی پنشن بل بنائے۔ریفرنس کے مطابق محکمہ صحت حیدر آباد کےجونیئر کلرک اعجاز ڈاوچ کے نام پر44 سے زائد پراپرٹیز ہیں، 137 سے زائد اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا جن سے ایک ارب 20 کروڑ سے زائد کی رقم ملی ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ ملزم ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مشتاق شیخ سے 5434 سے زائد جعلی پنشن بلز برآمد ہوئے۔ ملزمان پر منی لانڈرنگ، اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت متعدد الزامات ہیں، عدالت نے ریفرنس پر سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سماعت31 مئی تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر