کنگنا رناوت کی نئی فلم کے آٹھویں دن صرف 20 ٹکٹ فروخت ہوئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی کوئین کہلانے والی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم دھکڑ سنیما گھروں پر ایک ہفتہ بھی نہ گزار سکی اور مکمل فلاپ رہی۔کنگنا رناوت کی 80 کروڑ سے زائد بجٹ کی اسٹوڈیو ایکشن فلم دھکڑ جس سے فلم سازوں کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے ریلیز کے 8ویں دن بھارت بھر میں صرف 20 ٹکٹ فروخت ہوئے اور 4 ہزار420 روپے کی کمائی ہوئی۔فلم کی ریلیز کے پہلے دن ہی یہ فلم کے فلاپ ہونے کے آثار نمایاں تھے، فلم نے پہلے دن ملک بھر میں صرف 50 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا بزنس ملک بھر میں آہستہ آہستہ نیچے آتا چلا گیا اور اب 8ویں دن اس کی مجموعی آمد تقریباً 3 کروڑ روپے ہے۔فلم کے کم بزنس کی ایک وجہ یہ بھی رہی کہ پروڈیوسرز اس کی ریلیز سے قبل کوئی بڑی ڈیل کرنے میں ناکام رہے۔دھکڑ میں کنگنا رناوت کے ساتھ ارجن رام پال، دیویا دتہ، ساسوتا چٹرجی نے اداکاری کے جوہر دکھائے،فلم کو دیکھنے والوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل ملا ۔دوسری طرف اسی دوران ریلیز ہونے والی انیس بزمی کی فلم بھول بھلیاں 2 نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر