بھارت: انتہا پسندوں نے ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کا مجسمہ تباہ کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو پتھروں اور ہتھوڑے کی مدد سے تباہ کر دیا۔بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے علاقے سنتا میں ایک چوک پر بنے جواہر لعل نہرو کے مجسمے پر ایک درجن کے قریب ہندو انتہا پسند ہلہ بول رہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو چھڑیوں، پتھروں سے نشانہ نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ ایک شخص کو ہتھوڑے کی مدد سے بھی نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ نعرے بھی لگا رہے ہیں۔جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس بھی حرکت میں آئی اور 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر