میزبانی، اداکاری اور گلوکاری کے بعد حرا مانی نے یوٹیوب پر اپنی نگاہیں جمالیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف اداکارہ حرا مانی کا ایک ورسٹائل کیریئر رہا ہے اور اب وہ یوٹیوب پر بھی اپنا چینل کھول رہی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’حرا مانی سرپرائزز دیتی رہتی ہیں۔‘حرا مانی نے کہا کہ ’پہلے میں نے کامیڈی کی، پھر میزبانی کی اور اُس کے بعد رونے دھونے والی اداکاری کی۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’اس کے بعد، میں نے گلوکاری کی، پھر کانسرٹس کیے اور اب میں ایک اور سرپرائز دینے جا رہی ہوں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’جو لوگ چاہتے ہیں کہ میں یوٹیوب پر آؤں تو اُن کے لیے خوشخبری ہے کہ میں ایک بہت بڑے سرپرائز کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل لاؤنچ کررہی ہوں۔‘حرا مانی نے یہ بھی کہا کہ ’مداح اُن کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب بھی کریں۔‘



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر