دنیا میں کسی بھی کامیابی کو حاصل کرنے کیلئے تعلیم ضروری ہے، ایمن سلیم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی بھی کامیابی کو حاصل کرنے کےلیے تعلیم ضروری ہے۔ایمن سلیم نے متحدہ عرب امارات کے مشہور انگریزی اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کو ایک انٹرویو دیا ہے۔اس انٹرویو میں ایمن سلیم جوکہ ایک بزنس گریجویٹ ہیں اور دبئی حکومت کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں، ایک اہم سوال پوچھاگیا کہ ان کی بزنس کی ڈگری ان کے شوبز اندسٹری میں کام کرنے کے لیے کس طرح مددگار ثابت ہوئی؟‘اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’اگر ہم صرف اس ڈگری کے بارے میں بنیادی طور پر بات کرتے ہیں تو یہ آپ کی گفتگو کرنے کی صلاحیت کو نکھارتی ہے، آپ کو مارکیٹنگ کے بارے میں سیکھاتی ہے جس سے آپ کو اپنے سامعین کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ آپ کو سرمایہ کاری کے بار میں سیکھاتی ہے جس میں آپ کو بنیادی طور پر صرف یہ جاننا ہوتا ہے کہ دنیا کس طرح چلتی ہے اور یہ آپ کویہ بھی سمجھاتی ہے کہ اپنے کسی بھی کاروبار کا آغاز کیسے کیا جائے، جس سے کہ آپ دنیا میں اپنی ایک ہچان بنا سکیں ایک مثال قائم کرسکیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’لہٰذا تکنیکی طور پر یہ مہارتیں صرف بنیادی مہارتیں ہیں جن کی آپ کو معاشرے کے ایک فرد کے طور پر ضرورت ہے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ’ جہاں بھی میں جاتی ہوں، یہ مہارتیں اور سارا علم جو میں نے اپنی بزنس ڈگری سے سیکھا، ہمیشہ میرے ساتھ ہوتا ہے۔‘آخر میں ایمن سلیم نے کہا کہ ’ جہاں بھی میں جاتی ہوں بطور اداکارہ میں ان صلاحیتوں کو استعمال نہیں کر رہی تو وہ بہت غلط ہیں، اور اس کا مطلب ہے کہ اُنہیں یہ سمجھ نہیں آہا ہے ابھی تک کہ تعلیم درحقیقت کیا ہے، تعلیم کسی بھی کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔‘



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر