صبا قمر کب اور کس شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز): معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کس سے اور کب شادی کرنے والی ہیں۔مداحوں کو بیک ٹو بیک دلچسپ پراجیکٹس دینےوالی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نےنجی ٹی وی کو دیے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد اس شخص سے شادی کرنے والی ہیں جس کے دیے ہوئے پھولوں کی ویڈیوز وہ اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں۔انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کو اتنے پھول کون دیتا ہے؟ کیونکہ پاکستانی مرد تو ایک ہی پھول دے سکتے ہیں ، جیسا آپ کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے اتنے پھول تو کوئی پاکستانی مرد نہیں دے گا ان کا اتنا بجٹ نہیں ہے۔جس پر اداکارہ نے آخر کار اپنی محبت کی کچھ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ شخص پاکستانی نہیں ہے اس لیے پاکستانی مردوں کو اس کی تحفہ دینے کی صلاحیتوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرنی چاہیے۔اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کب شادی کریں گی ؟ جس پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے کہا کہ جیسے حالات چل رہے ہیں لگ رہا ہے کہ بہت جلد ہی کچھ ہونے والا ہے، تاہم اداکارہ نے اپنے اس پسندیدہ شخص کی شناخت بتانے سے گریز کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے اداکارہ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ایسی ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں جن میں ان کے ساتھ کوئی شخص موجود ہے مگر اس کا چہرہ نہیں دکھایا گیا جبکہ اس نے اداکارہ کو بےشمار پھول تحفے میں دیئے ہیں جس پر اداکارہ بےحد خوش نظر آ رہی ہیں۔علاوہ ازیں صبا قمر نے اپنی سالگرہ پر بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس شخص کی جانب سےاداکارہ کو خوبصورت تحائف دیئے گئے ہیں جبکہ اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں ’’مائی شانو‘‘ لکھ کر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر