انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی آگئی

کراچی(نیشنل ٹائمز): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا ہے اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 202 روپے ایک پیسے پر بند ہوا۔جمعہ کے روز کاروبار کے آغازپر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی دیکھی گئی جس سے ڈالر 200 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 900سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

 



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر