ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی، 15 کلو وزنی سونے کا سکہ تیار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی پلاٹینیم جوبلی کے موقع پر شاہی ٹکسال کی جانب سے ساڑھے 8 انچ قطر کا سونے کا سکہ تیار کرلیا گیا۔ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی، 15 کلو وزنی سونے کا سکہ تیار15 کلو گرام کا سکہ برطانیہ کے ایک گمنام پرائیویٹ کلکٹر نے تیار کروایا جس کے دونوں اطراف کے ڈیزائن کو ملکہ نے منظور کیا تھا۔اس سونے کے سکے کی تیاری میں 400 گھنٹے لگے جبکہ اس کی قیمت 15 ہزار پاونڈز یعنی 38 لاکھ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی، 15 کلو وزنی سونے کا سکہ تیارسکے بنانے والے آرٹسٹ جان برگڈہل کا کہنا ہے کہ یہ سکا ہاتھ سے اعلیٰ ترین معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے جبکہ تقریبا 8.6 انچ کا یہ سونے کا سکہ برطانیہ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا سکہ ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ الزبتھ دوم کے 70 سے برطانیہ پر راج کرنے کے سلسلے میں اگلے ماہ چار روزہ ملک گیر تقریبات منائی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر