مشہور بھارتی اداکارہ و ماڈل نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بھارتی اداکارہ و ماڈل بدیشا ڈی ماجمدارنے خودکشی کیرئیر میں اچھے مواقع نہ ملنے کی وجہ سے کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 سالہ بنگالی اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدار کولکتہ میں واقع اپنے کرائے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔21 سالہ اداکارہ موت سے ڈیڑھ ماہ قبل ہی اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئی تھی، اداکارہ کے گھر والوں اور دوستوں کے مطابق اداکارہ کےنجی تعلقات کشیدہ تھے جبکہ وہ کیرئیر بہتر نہ ہونے کی وجہ سے بھی پریشان تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ پولیس نے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے تاہم اس میں بدیشا نے مبینہ طور پر اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا اور کیرئیر میں بہتر مواقع نہ ملنے کو موت کی وجہ قرار دیا ہے، اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔بدیشا کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس نے 2019 میں فری لانس ماڈلنگ شروع کی تھی اور وہ ناگر بازار اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی تھی۔ بدیشا کے کچھ قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ بےحد اداس رہتی تھی اور اس نے ایک مرتبہ دوستوں سے ذکر کیا تھا کہ اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ اپنی زندگی ختم کر دے گی۔ان کا مزید کہناتھا کہ اداکارہ ایک جم انسٹرکٹر کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھی اور وہ پریشان کن حالات کا شکار تھی کیونکہ اس کے بوائے فرینڈ کے متعددلڑکیوں سے تعلقات تھے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بدیشا کا تعلق کولکتہ سے تھا اور انہیں برائیڈل میک اپ فوٹو شوٹ کا جانا مانا چہرہ سمجھا جاتا تھا، وہ کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور ان کے بوائے فرینڈ سے بھی ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے جو اس کی موت کا سبب بنے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر