ایرانی پاسداران انقلاب کے کرنل کے قتل کی ذمہ داری اسرائیل نے قبول کر لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران میں پاسداران انقلاب کے کرنل خدائی کے قتل کی ذمہ داری اسرائیل نے قبول کر لی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کےمطابق اسرائیل نے امریکا کو بتایا ہے کہ کرنل خدائی کا قتل اسرائیل نے کروایا ہے۔ایک انٹیلی جنس عہدیدار کی بریفنگ میں اسرائیل نے امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ کرنل خدائی کے قتل کے پیچھے اس کا ہاتھ تھا۔نام نہ بتانے کی شرط پر ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ قتل کا مقصد ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے خفیہ گروپ کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے انتباہ کرنا تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق کرنل خدائی ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے رکن تھے، کرنل خدائی کو اتوار کے روز تہران میں ان کے گھر کے سامنے موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے قتل میں عالمی عناصر کے ملوث ہونے اور کرنل خدائی کے قتل کا بدلہ لینے کا کہا ہے۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر