آئی ایم ایف فیول سبسڈی ختم کرنے پر پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر جاری کرےگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کی جانب سے فیول سبسڈی ختم کرنے پر 90 کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کرےگا۔ برطانوی خبرایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان فیول سبسڈی ختم کرکے ٹریک پر واپس آئے،ڈیل کی آؤٹ لائن پرکام کرلیا،فیول سبسڈی ختم کرنے پر معاہدہ بحال ہوجائےگا اور پاکستان کے لیے فنڈنگ کے اور ذرائع کھل جائیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام پر امید ہیں کہ شہباز شریف کو فیول سبسڈی ختم کرنے پر راضی کرلیں گے، پاکستان نے معیشت پر مشاورت کے لیے پارلیمنٹ کا سیشن طلب کیا ہے۔خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہےکہ 16ماہ میں الیکشن کی توقع ہے اور فیول سبسڈی کا خاتمہ حکومتی الحاق کی ساکھ متاثرکرے گا۔خبر ایجنسی نے بتایا ہےکہ آئی ایم ایف سے پاکستانی وفدکے مذاکرات میں شریک رکن نے یہ تفصیلات بتائی ہیں۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول اور بجلی پر سبسڈیز ختم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم ایف اعلامیےکے مطابق آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کے مقاصد کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے جبکہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان نےگزشتہ جائزے میں طے شدہ پالیسیوں سے انحراف کیا۔

 

 



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر