یو این کی خفیہ دستاویزات تک رسائی نے ایرانی جوہری پروگرام کو محفوظ رکھا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مشرق وسطیٰ کے انٹیلیجنس حکام کے مطابق ایران نے دو دہائیاں قبل اقوام متحدہ کی ایٹمی ایجنسی کی خفیہ رپورٹس تک رسائی حاصل کی اور ان دستاویزات کو جوہری ہتھیاروں سے متعلق اپنی پیشرفت کو مخفی رکھنے کے لیے استعمال کیا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ تہران نے ایجنسی کے ساتھ کچھ حربے استعمال کرتے ہوئے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق پیشرفت کو چھپائے رکھا۔امریکا اور آئی اے ای اے پچھلے کئی برس سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ایران نے اپنی جوہری پیشرفت سے متعلق سوالات کا کبھی جواب نہیں دیا اور ان حربوں کی وجہ سے نیوکلیئر ڈیل بھی مشکل میں پڑ گئی ہے۔مشرق وسطیٰ کے انٹیلیجنس عہدیداران نے کہا کہ 2004 سے 2006 کے درمیان آئی اے ای اے کی خفیہ دستاویزات ایرانی فوج، حکومت اور جوہری پروگرام کے حکام تک پہنچائی گئیں۔اس زمانے میں عالمی ایجنسی ان معلومات کی تحقیقات کر رہی تھی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کے سابق ویپنز انسپکٹر ڈیوڈ البرائٹ نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے آئی اے ای اے کی حساس دستاویزات حاصل کرنا عالمی ایجنسی میں اندرونی سیکیورٹی کی سنگین خامی ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر ایران کو پہلے سے معلوم ہوتا تھا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی اس سے کن معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کرے گی۔وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی اے ای اے کے سوالات کی پیشگی اطلاع ہونے پر ایرانی حکام جعلی معلومات اور ریکارڈ تیار کرتے تھے تاکہ ملک کے جوہری پروگرام کو محفوظ رکھا جاسکے۔آئی اے ای اے کے جس ریکارڈ تک ایران نے رسائی کی ان میں ایک لاکھ دستاویزات اور فائلز تھیں جنہیں اسرائیلی انٹیلیجنس نے جنوری 2018 میں تہران کے آرکائیوز سے قبضے میں لیا تھا۔آئی اے ای اے کی کچھ دستاویزات پر فارسی زبان میں ہاتھ سے لکھے گئے نکات درج تھے۔



  تازہ ترین   
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر