فیروز خان ایک ماہ کی بچی کیساتھ لانگ مارچ میں شامل خاتون سے متاثر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان لانگ مارچ میں ایک ماہ کی بچی کے ہمراہ لانگ مارچ میں شامل ہونے والی خاتون کے جذبے سے متاثر ہوگئے ہیں۔فیروز خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لانگ مارچ میں شامل ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔اُنہوں نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ’ مجھے آپ پر فخر ہے۔‘فیروز خان ایک ماہ کی بچی کیساتھ لانگ مارچ میں شامل خاتون سے متاثر فیروز خان نے خاتون کی تعریف کرتے ہوئے لکھاکہ’ یہ یہاں کی بااختیار عورت ہے۔‘اس ویڈیو میں شادمان ٹاؤن سے آئی ایک خاتون کو اپنے دو چھوٹے بچوں کے ہمراہ سڑک پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک رپورٹر نے خاتون سے پوچھا کہ پیچھے روڈ پر شیلنگ ہورہی ہے، کیا اُنہیں ڈر نہیں لگ رہا ہے؟فیروز خان مستقبل میں بننے والی پاکستانی تاریخ کا حصّہ بننے پر خوش سوال کے جواب میں خاتون نے کہا کہ اگر ہم آج ڈر گئے تو یہ سب ہماری نسلوں کو بُھگتنا پڑے گا۔بچوں کی عمر پوچھنے پر خاتون نے رپورٹر کو بتایا کہ ان کی بچی ایک ماہ کی ہے جبکہ بچہ ایک سال کا ہے۔جس پر رپورٹر نے حیران ہوکر پوچھا کہ ایسا جذبہ کہاں سے آیا کہ اتنی گرمی میں گھر سے نکل کر آئیں اور آپ دھوپ میں یہاں کافی دیر سے بیٹھی ہیں۔خاتون نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پاکستان کے موجودہ حالات دیکھ کر کربلا یاد آئی کہ جب ظلم ہورہا تھا اور کوفہ والے خاموش بیٹھے تھے تو آج بھی اسی طرح کی صورتحال ہے۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر