رواں سال افغانستان میں 10 لاکھ سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں، رپورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال افغانستان میں 5 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہوشکتے ہیں۔مئی میں جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی تشخیصی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تقریباً 11 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں اگر ایسا ہوا تو یہ تعداد 2018 میں جاری کردہ رپورٹ سے تقریباً دوگنی ہے۔رپورٹ کے مطابق یوکرین میں جنگ سے بڑھتی ہوئی غربت اور بڑھتی ہوئی اشیاء کی قیمتیں بھی اس حقیقت کا ایک حصہ ہیں۔واضح رہے کہ غذائی قلت کی وجہ سے بچے اپنے قد کے لحاظ سے بہت پتلے اور چھوٹے ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے جسے severe wasting کہا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق severe wasting غذائی قلت کی سب سے فوری نظر آنے والی اور جان لیوا شکل ہے اور پانچ سال سے کم عمر کے کم از کم 13 لاکھ سے زائد بچے عالمی سطح پر اس کا شکار ہیں۔ جبکہ یہ دنیا بھر میں اس عمر کے گروپ میں سے 5 میں سےایک کی موت کا سبب بنتا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ فنڈ برائے اطفال’ یونیسیف’ (UNICEF) نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ ، کورونا وبا اور موسمیاتی تبدیلی سے پہلے ہی دنیا بھر میں غذائی جنم لے رہی تھی اور خاندان اپنے بچوں کی غذائی قوت کو پورا نہیں کرپا رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق یونیسیف نے افغانستان میں تقریباً ایک ہزار علاج کے ادارے کھولے ہیں جہاں والدین اپنے غذائی قلت کے شکار بچوں کو لا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر