فتنہ پرورٹولے کواسلام آباد سے نکالنے کے احکامات دئیے، وزیرداخلہ

+اسلام آبا(نیشنل ٹائمز)د: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ یقینی بنانے کے لئے فتنہ پرورٹولے کواسلام آباد سے باہر نکالنے کے احکامات دئیے۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا کہ آج صبح سپریم کورٹ، آئین اورریاست کی رٹ یقینی بنانے کے لئے احکامات دئیے تاکہ فتنہ پرور ٹولے کو اسلام آباد سے باہر نکال دیا جائے اورشہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ساری رات میں نے خود سیکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی ہےرانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عوام نے فسادی اور فتنہ جتھہ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے اور ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی۔عمران خان ساری رات کنٹینر سے توہین عدالت کا اعلان کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس اسٹیشن جلائے گئے اور درختوں کو آگ لگائی گئی عوام نے سب دیکھا۔فسادی جتھہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں ساری رات جلاؤ گھیراؤ کرتا رہا۔پولیس نے ایک ربڑ بلٹ نہیں چلائی جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔ رینجزر اورپولیس کے 18 اہلکار شدید زخمی ہیں۔ اسلام آباد پولیس اوررینجرز کے ہرجوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر