ملکی سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: (نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور حکومت کا لانگ مارچ روکنے کے اقدامات سے ملک میں تصادم کی صورتحال کے باعث بدھ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 203روپے کی نئی بلند ترین سطح پہنچ گئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہ آنے، میچور ہونے والے یورو اور سکوک بانڈز کے عوض ساڑھے چار ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے بوجھ سے پاکستان کے مالیاتی بحران کی شدت بڑھنے سے روپیہ بے قدری کا شکار ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر ایک موقع پر 202.53روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے 201.21روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر دوبارہ طلب بڑھنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 51پیسے کے اضافے سے 201.92روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید ایک روپیہ بڑھ کر 203روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیوں کی مدت بڑھانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے لیکن بڑھتے ہوئے مالیاتی بحران سے غیریقینی اقتصادی حالات کے سبب مذکورہ سہولت ملنے کے باوجود بدھ کو ڈالر پیش قدمی نہ رک سکی ہے اور ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر