طالبان کا ملکی ایئرپورٹس کی بحالی کیلیے متحدہ عرب امارات کی کمپنی سے معاہدہ

دوحہ(نیشنل ٹائمز): طالبان حکومت نے ملک کے 3 ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کمپنی ’’جی اے اے سی‘‘ سے معاہدہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نے طالبان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر، وزیر ٹرانسپورٹ حمید اللہ اخوندزادہ اور افغان ایوی ایشن کے حکام نے ’’ جی اے اے سی‘‘ کے حکام سے ملاقات کی اور افغانستان کے 3 ایئرپورٹس کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کے کی کمپنی ’’جی اے اے سی‘‘ افغانستان کے 3 ہوائی اڈّوں کابل، قندھار اور ہرات پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرے گی۔ یہ کمپنی طالبان کے اقتدار میں آنے سے قبل بھی افغان ایئرپورٹس کی آپریشن سنبھالتی آئی ہے۔طالبان حکام نے میڈیا سے گفتگو میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ بین الااقوامی ٹرانزٹ دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے جس کے لیے کئی ماہ سے ترکی، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری رکھی ہوئی تھی۔متحدہ عرب امارات کی کمپنی ’’ جی اے اے سی‘‘ کے علاقائی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے لیے یہ نہیں بات نہیں کیوں کہ نومبر 2020 سے ہم کابل ہوائی اڈے پر خدمات فراہم کر رہے ہیں اور اگست میں جب آخری پروازیں جا رہی تھیں، کلیدی کردار ادا کیا تھا۔دارالحکومت کابل کا واحد انٹرنیشنل ہوائی اڈہ اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کچرے کا ڈھیر بن گیا۔ اگرچہ کچھ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت ہوئی ہے لیکن بڑی غیر ملکی ایئر لائنز کی مکمل سروس کی بحالی کے لیے اہم اپ گریڈ کی ضرورت ہے۔قطر اور ترکی کی کمپنیوں کی تنظیم کنسورشیم کابل، قندھار، ہرات، مزار شریف اور خوست کے ہوائی اڈوں کو چلانے کے لیے کئی مہینوں سے طالبان حکومت سے بات چیت کر رہی ہیں لیکن یہ سلسلہ رک گیا کیونکہ طالبان نے تنصیبات کی حفاظت کے لیے اپنے جنگجوؤں کی تعیناتی پر اصرار کیا تھا۔دوسری جانب قطر اور ترکی اس بات پر زور دے رہے تھے کہ کم از کم کابل کے ہوائی اڈے پر سیکورٹی کے انتظام ان کے پاس ہونا چاہیئے۔ جس کے باعث طالبان حکومت نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی سے معاہد کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست کے وسط میں اقتدار میں آنے والی طالبان حکومت کو تاحال کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ عالمی قوتوں نے حکومت کو تسلیم کرنے کو لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولنے، خواتین کی ملازمتوں پر واپسی اور کابینہ میں تمام طبقات کو نمائندگی دینے سے مشروط کیا ہے۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر