کوئی رکاوٹ ہمیں ڈی چوک جانے سے نہیں روک سکتی: عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ کوئی رکاوٹ ہمیں ڈی چوک جانے سے نہیں روک سکتی۔صوابی انٹرچینج پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے اور کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے نوکروں نے پاکستان میں کنٹینرز لگادیے ہیں، لوگوں کومارچ میں شرکت سے روکا جارہا ہے، ہمارے لوگوں کوگرفتارکیا جارہا ہے، لوگوں کوگھروں سے گرفتارکیا جارہا ہے،خواتین کوتنگ کیا جارہا ہے۔اس سے قبل ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’میں اس وقت پشاور سے مارچ کا آغاز کررہا ہوں اور ولی انٹر چینج پہنچ رہا ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں سارے پختونخوا کے لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ وہاں پہنچیں میں ادھر سے آزادی مارچ کے کاروان کو لیڈ کروں گا، وہاں سے اسلام آباد کی طرف نکلیں گے‘۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے میرے ساتھ سب نکلیں گے، یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے، ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے‘۔چیئرمین تحریک انصاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کےبعد بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹرچینج پہنچ گئے ہیں جب کہ ان کے لیے بنایا گیا کنٹینر بھی ولی انٹرچینج پر موجود ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر