تحریک انصاف دھرنے کے 5دن کا خرچ ممکنہ طور پر کتنے کروڑ روپے ہو گا؟برطانوی نشریاتی ادارے نے رپورٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے دھرنے پر 5 دن کا خرچ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے پی ٹی آئی دھرنے کے ممکنہ اخراجات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے 2014ء کے اسلام آباد دھرنے میں شرکاء کی تعداد 35 تا 40 ہزار کے درمیان تھی۔رپورٹ میں دھرنے میں کھانے کا بندوبست دیکھنے والی پی ٹی آئی رہنما کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اُس دھرنے کے ابتدائی دنوں میں صرف کھانے کا خرچ 20 لاکھ روپے یومیہ تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھرنے کے دوران صرف ساؤنڈ سسٹم پر 14 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔اس بار اسلام آباد مارچ اگر دھرنے میں تبدیل ہوا تو اس کے اخراجات یقینی طور پر ماضی سے زیادہ ہوں گے۔رپورٹ میں مارچ کے انتظامات سنبھالنے والے رہنما کے حوالے بتایا گیا کہ اگر 50 ہزار لوگ جمع ہوگئےاور دھرنا 5 روز تک جاری رہا تو صرف پڑاؤ ڈالنے کا خرچہ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مارچ اور دھرنے کے لیے ابتدائی 5 دِن کے انتظامات میں محض ساؤنڈ سسٹم پر جو خرچ آرہا ہے۔ وہ یومیہ ایک کروڑ 73لاکھ بنتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسی بھی مارچ پر ہونے والے بہت سے اخراجات ایسے ہوتے ہیں، جن پر عوام کی نظر کم ہی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں جنریٹر، جھنڈے، لیبر، ٹرانسپورٹیشن، انٹرنیٹ ڈیوائسز، ٹینٹ اور کنٹینرز شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر