سجل ایک بار پھر دُلہن بن گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حال ہی میں اداکار احد رضا میر کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنے والی خوبرو اداکارہ سجل علی کی دُلہن بنے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 8 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ سجل علی کے نئے برائیڈل شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی ہلکے رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔سجل علی کے جوڑے پر گولڈن رنگ کا کام ہوا ہے جبکہ اُنہوں نے اس جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا ہی انتخاب کیا ہے اور ساتھ ہی ہاتھوں پر مہندی بھی لگائی۔ہر دلعزیز اداکارہ ہمیشہ کی طرح اس برائیڈل شوٹ میں بھی بےحد حسین نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سجل علی کی تصویروں کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ احد رضا میر سے علیحدگی کے بعد سجل علی کا یہ پہلا برائیڈل شوٹ ہے۔خیال رے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا احد اور سجل کی طلاق سے متعلق بتانا تھا کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق احد رضا میر کی جانب سے اختیار کیے گئے لاپرواہی کے رویے اور متعدد معاشقوں کے سبب ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر