تحریک انصاف کا لانگ مارچ طاہر القادری نے عمران خان پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ایک بیان میں طاہر القادری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا۔اس معاملے پر ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔طاہر القادری نے اپنے کارکنان کو کسی احتجاج کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کی۔دوسری جانب پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان 25 مئی کی صبح پشاور سے نکلیں گے اور ریلی کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پہنچنے کی کال کے پی کے اور پنجاب کیلئے ہے، کراچی میں انقلاب آئے گا، لوگ وہاں نکلیں، اس کے علاوہ کوئٹہ، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی احتجاج ہوگا اور چیئرمین پی ٹی آئی آئندہ لائحہ عمل کا اعلان 3 جون کو کریں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ لاکھوں لوگوں کو اسلام آباد پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ہماری خواتین، بچے، ایکس سروس مینز، ڈاکٹرز اور بیورو کریٹ کی فیملیز ہوں گی، ہمارے لانگ مارچ میں ریٹائرڈ جنرلز ہوں گے۔انہوں دعویٰ کیا کہ حکومت نے 700 پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا پلان بنایا ہے، حکومت عقل کے ناخن لے، گیدڑ بھبکیوں سے معاملہ حل نہیں ہوگا اور لاٹھِی اور گولی سے یہ لانگ مارچ رکنے والا نہیں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر