زون کی سیکیورٹی کیلئے فوج کو طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے فوج کو طلب کر لیا، وزیر اعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر، سپریم کورٹ پر فوج تعینات ہوگی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ریڈ زون کی تمام سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی۔ریڈ زون میں قائم تمام حساس سرکاری عمارتوں پر فوج تعینات ہوگی۔اسلام آباد جانیوالے راستے بند، لاہور میں رینجرز تعیناتی کا فیصلہ، ذرائع محکمہ داخلہ پنجابذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اس کا دائرہ ریڈ زون کے ایک کلو میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر، سپریم کورٹ کے علاوہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کا فیصلہوفاقی حکومت نے ایف سی کی خدمات طلب کر لیںدوسری جانب وفاقی حکومت نے ایف سی کی خدمات طلب کر لیں، ذرائع کے مطابق ایف سی کے 2 ہزار اہلکار اسلام آباد میں فرائض انجام دیں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا۔

 



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر