دیپیکا پڈوکون شوہر کے ساتھ چھٹیاں کہاں گزارنا چاہتی ہیں؟

فرانس(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کوئین ڈیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ ہر سال اپنے شوہر کے ہمراہ سال میں دو مرتبہ چھٹیاں گزارنے جاتی ہیں ۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت کی مشہور ترین اداکارہ ڈیپیکا ان دنوں فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں بطور جیوری اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔فیسٹیول کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ وہ اور رنویر سنگھ ہر سال دو بار چھٹیوں پر کہیں نہ کہیں جاتے ہیں، تاہم کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بننے کا بعد انہوں نے رنویر سےکہا ہے کہ انہیں ہر سال اس شہر کا دورہ کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ’ ’ہم کوشش کرتے ہیں کہ جون جولائی اور سال کے آخر میں وقت نکال کر چھٹیوں پر جائیں۔ اس تجربے کے بعد میں نےرنویرسے کہا کہ ہمارے پاس کہیں اور جانے یا کہیں اور رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، ہم ہر سال یہاں دو ہفتوں کے لیے آئیں گے اور ساری فلمیں دیکھیں گے۔ ہمیں فلمیں دیکھنا پسند ہے، آپ اس سے زیادہ کیا مانگ سکتے ہیں؟‘‘واضح رہے کہ دیپیکا نے اپنے انسٹاگرام پر کانز فیسٹیول کے تیسرے دن کی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لال لوئس ووٹن کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، رنویر نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’بس! میں فلائٹ سے آ رہا ہوں‘ اور اس کے کچھ ہی دیر بعد انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر شہر سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے کانز کے لیے روانہ ہونے پر کہا تھا کہ ’’اس بار میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے کی ذمہ داری لوں گی، وہ میری طرف سے کارپٹ پر چل سکتے ہیں، ایسا کرنے پر ان کا خیرمقدم کیا جائے گا‘‘۔انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا رنویر یہاں اچھا وقت گزار رہے ہیں، تو اداکارہ کا جواب تھا ’’ہاں، بہت زیادہ‘‘۔یاد رہے کہ دیپیکا جلد شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی، جبکہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جان ابراہم بھی جلوہ گر ہوں گے۔علاوہ ازیں دیپیکا کئی سالوں کے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ہریتک روشن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم ’فائٹر‘ میں بھی نظر آئیں گی جو اگلے سال ستمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر