عفت عمر عمران خان کے فالوورز پر برہم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے عمران خان کے فالوورز پر مریم نواز کے بارے میں دیے گئے بیان پر اپنے لیڈر کی حمایت کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔عفت عمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں دیے گئے بیان پر بالکل بھی سرپرائز نہیں ہوئیں لیکن اُنہیں غصّہ بہت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ ہر دفعہ عمران خان کے بارے میں یہی سوچتی ہیں کہ عمران خان اب اس سے زیادہ اور کونسی گھٹیا بات کرسکتے ہیں لیکن وہ کبھی ہمیں سرپرائز دینا بند نہیں کرتے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے زیادہ اب اور کیا ہونا ہے کہ آپ اپنے مخالف کے بارے میں جوکہ ایک عورت ہے، ایک لیڈر ہے، اس طرح کا بیان دیں۔عفت عمر کا کہنا تھا کہ اس سے بھی زیادہ دکھ عوام کا ردِعمل دیکھ کر ہوا، اور اگر عمران خان کو فالو کرنے والی خواتین اس بیان کے لیے بھی جواز پیش کررہی ہیں تو پھر یہ صورتحال ہمارے معاشرے کو بہت خطرناک طریقے سے بگاڑ رہی ہے اور اُنہیں یہ سب دیکھ کر بہت ڈر لگ رہا ہے‘۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر