ہر اقدام عوام کو فسادیوں سے بچانے کیلئے کیا جارہا ہے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ہر اقدام اِن شرپسندوں اور فسادیوں سے عوام کو بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور میں پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کرکے سُرخ لکیر پار کی گئی ہے، میڈیاسیاسی سرگرمیاں دکھائے، شرپسندی، تشدد اوردہشت پھیلانےکی سرگرمیوں کابائیکاٹ کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم معیشت اور عوام کی حفاظت کرنےکے دوٹوک ارادے کا اظہار کرچکے ہیں، پاکستان کی معیشت اور عوام کو بچانے کے لیے ’ریڈلائن‘ لگانےکا وقت آگیا ہے، سرخ لکیرکھینچ دی ہے جسے کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ معاشی خودمختاری بچانےکی جنگ میں کامیابی کے لیے سیاسی استحکام بنیادی ضرورت ہے، پاکستان کو تباہ کرکے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے، عمران صاحب کی شرپسندی رکاوٹ بنتی ہے، سی پیک آیا، عظیم دوست صدر شی جن پنگ نےآنےکا اعلان کیا تو دھرنے کا اعلان ہوگیا، معیشت بحالی اورعوام کو ریلیف کا آغاز کیا،اب کوئی مداخلت برداشت نہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کوبھی فیصلہ کرنا ہےکہ چوری فساد ٹولےکےساتھ کھڑا ہونا ہے یا ملک کی تعمیرکےساتھ، عوام کی ترجیح تعمیر ترقی اور خوش حالی ہے، ہر اقدام اِن شرپسندوں اور فسادیوں سے عوام کو بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر