شوہر کے قاتل کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے، بیوہ شہید کانسٹیبل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور میں شہید ہوئے کانسٹیبل کمال احمد کے بھائی عبدالستار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن ساجد نے فائرنگ کی جس سے میرا بھائی مر گیا، بیوہ نے مطالبہ کیا کہ میر ے شوہر کو مارنے والے کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کانسٹیبل کے بھائی عبدالستار نے بتایا کہ رات 2 بجے فون آیا بھائی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، پھر 2 منٹ کے بعد دوبارہ فون آیا بھائی کمال احمد کا انتقال ہوگیا ہے۔عبدالستار نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے رہے ،اس کی شاید طبیعت خراب ہوگئی۔شہید کانسٹیبل کے بھائی نے کہا کہ اقتدار کی خاطر غریب لوگوں کو مار رہے ہیں،پی ٹی آئی کے کارکن ساجد کی چلائی گولی سے میرا بھائی مر گیا۔کانسٹیبل کمال احمد کے بڑے بھائی اقبال نے بھی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکام بالا ہمیں انصاف دلوائیں۔شہید کانسٹیبل کی بیوہ رابعہ نے کہا کہ میرے بچے یتیم ہوگئے، ہمارا کوئی کفالت والا نہیں، میر ے شوہر کو مارنے والے کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے۔شہید کانسٹیبل کی بیٹی عافیل نے کہا کہ میرے ابو ہم سے بہت پیار کرتے تھے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر