طاہر القادری کا عمران خان کے لانگ مارچ سے اظہار لاتعلقی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان عوامی تحریک کے رہنما علامہ طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ایک بیان میں علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے کارکن کسی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔بدھ سے لانگ مارچ کا اعلان، عمران کا بیوروکریسی و پولیس کو رکاوٹ نہ ڈالنے کا انتباہ، فوج سے نیوٹرل رہنے کا مطالبہعمران خان نےواضح پیغام دیا کہ نیوٹرل رہنے کا کہنے والے اب نیوٹرل رہیں۔ بیورو کریسی کو بھی دھمکی دی کہ کوئی غیر قانونی کام کیا تو ایکشن لیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نےحکومت سے اسمبلی توڑنے اور انتخابات کرانے کی تاریخ مانگی اور صاف شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب اتحادی حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے اور مشکل فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا تھا، یہ فیصلہ اتحادی حکومت کے رہنماؤں کے درمیان رابطوں کے نتیجے میں کیاگیا تھا۔جلد انتخابات کا مطالبہ ماننے سے انکار، وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گیپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سیاسی رہنماؤں میں مشاورت ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات نہیں کرائے جائیں گے، حکومت 2023ء تک اپنی مدت پوری کرے گی۔

 



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر