پی ٹی آئی سے تحریری طور پر پرامن رہنے کی یقین دہانی لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت سے تحریری طور پر پرامن رہنے کی یقین دہانی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج کی مشروط اجازت دینے پر غور کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ احتجاج کی اجازت کیلئے سخت شرائط کے ساتھ تحریری یقین دہانیاں بھی لی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق عمران خان، فواد چوہدری اور شیخ رشید کے بیانات کو حوالے کے طور پر اکٹھا کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو روکا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

 

 



  تازہ ترین   
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر