گرفتار نوجوت سنگھ سدھو اسپتال منتقل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سال 1988 کے روڈ ریج کیس میں گرفتار کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سدھو کو آج صبح طبی معائنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات میں پٹیالہ کے راجندرا اسپتال لے جایا گیا۔اس حوالے سے سدھو کے وکیل نے کہا کہ سدھو نے جیل میں خصوصی خوراک مانگی ہے، ڈاکٹروں کا ایک بورڈ اسپتال میں نوجوت سدھو کا تفصیلی طبی معائنہ کرے گا۔وکیل نے کہا کہ ڈاکٹرز کا بورڈ دیکھے گا کہ کون سی خاص خوراک کی ضرورت ہے اور پھر وہ اپنی رپورٹ مقامی عدالت میں پیش کرے گا۔سدھو کے وکیل کے مطابق وہ گندم، چینی، میدہ اور کچھ دیگر کھانے کی اشیاء نہیں کھا سکتے، وہ بیر، پپیتا، امرود، دودھ سمیت کھانے کی وہ اشیاء لے سکتے ہیں جن میں فائبر اور کاربوہائیڈریٹ نہیں ہوتے۔ 58 سالہ کانگریس لیڈر ایمبولزم جیسی طبی حالت میں مبتلا ہیں اور انہیں جگر کی بیماری ہے۔ 2015 میں، نوجوت سدھو کا دہلی کے ایک اسپتال میں ڈیپ وین تھرومبوسس (DVT) کا علاج بھی کرایا گیا۔DVT ایک گہری رگ میں خون کے جمنے کی وجہ سے ہوتا ہے جو عام خون کے بہاؤ میں رکاوٹ ہے۔روڈ ریج کیس کیا ہے؟روڈ ریج مقدمے میں یہ الزام شامل ہے کہ 27 دسمبر 1988 کو سدھو نے کار پارکنگ میں بحث کے دوران گرنام سنگھ نامی شخص کے سر پر مکّامارا تھا جس سے اس کی موت ہوئی تھی۔سدھو کو قتل کے مجرموں کے ساتھ رکھا جائے گابھارتی سپریم کورٹ نے سدھو پر 1000روپے جرمانہ عائد کرکے انہیں رہا کردیا تھا، تاہم اس حوالے سے ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان نے نظرثانی درخواست دائر کی تھی، جس میں ان کو سزا سنائی گئی۔سدھو نے بھارتی سپریم کورٹ کے پہلے کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے خلاف روڈ ریج کیس کا دائرہ بڑھانے کی درخواست کی مخالفت کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ گرنام سنگھ کی موت ضرب لگنے سے ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر