بھارت یاسین ملک کی حق گوئی سے خوف زدہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت یاسین ملک کی حق گوئی سے خوف زدہ ہے، حکومت یاسین ملک اور کشمیری قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو ہر فورم پر اٹھائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیریوں اور حریت رہنما یاسین ملک سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کے ناجائز اقدامات کی طرح یاسین ملک کے خلاف مقدمہ بھی غیر قانونی اور ناجائز ہے، بھارت کشمیریوں کی نمائندہ حقیقی قیادت کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے، بھارت کے سیاہ قوانین اور عدالتی نظام عدل کےعالمی و فطری تقاضوں کے منافی ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی قوم کو جبر و ریاستی دہشت گردی، سیاہ قوانین اور سزاؤں سےغلام نہیں بنایا جا سکتا، بھارتی حکومت کےسیاہ قوانین سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کو غلام نہیں بنایا جا سکتا۔شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بہادر کشمیریوں کو ان کی بے مثال جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ حل کیا جائے، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی جدوجہد کی ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے۔

 

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر