مشعال ملک نے عمران خان سے دھرنا آگے بڑھانے کی اپیل کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ہاتھ جوڑ کر عمران خان سے اپنا دھرنا آگے بڑھانے کی اپیل کردی۔اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران مشعال ملک نے کہا کہ میں، میری بیٹی اور عوام 25 مئی کو یاسین ملک کے پیار میں نکل رہے ہیں، عمران خان صاحب آپ تو یاسین ملک کے دوست ہیں، اپنا دھرنا آگے بڑھادیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جانتی ہوں اندرونی سیاست بہت ضروری ہے مگر کشمیر عبادت ہے، آپ 25 تاریخ کے دن صرف کشمیر کے لیے نکلیں یاسین ملک کے لیے نکلیں، یاسین ملک صرف کشمیر میں نہیں بلکہ اس خطے کے امن اور آزادی کی علامت ہے، بھارتی عدالت انہیں اس دن قید یا موت کی سزا سنائے گی۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 8 سال ہوگئے ہیں، میں نے اپنے شوہر کو نہیں دیکھا، آج یاسین ملک کی بیوی اور بیٹی اس کے لیے تڑپ رہی ہیں، میرے شوہر کو شہید نہ ہونے دیں، یہ میری بیٹی نہیں کشمیر کی بیٹی ہے، جو قربانی کشمیری دے رہے ہیں، اس سے روح کانپ جاتی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو مجرم قرار دیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر