اگر قرض بڑھے تو جی ڈی پی بھی بڑھی ہے: شوکت ترین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے الزامات پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں شوکت ترین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حواس باختہ ہوگئے ہیں ، ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ معیشت کیسے چلائیں۔انہوں نے کہا کہ قرضے اگر بڑھے تو جی ڈی پی بھی بڑھی ہے، ہم پیسے دے کر گئے تھے لیکن یہ قبول نہیں کریں گے، انہوں نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیاہےکہ سبسڈی کم کردیں گے۔وزیر خزانہ کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے انکار، شرح سود میں اضافے کا عندیہ دیدیاشوکت ترین کا کہنا تھاکہ عالمی سطح پر پیٹرول بڑھ رہاتھا لیکن پھر بھی ہم نےکم قیمت بڑھائی، جب ہم پیٹرول کی قیمت بڑھاتے تھے تو یہ ہم پر تنقید کرتے تھے، یہ کہتے ہیں کہ ہم معیشت خراب چھوڑ کر گئے لیکن اعداد و شمارتو کچھ اور بتارہے ہیں، ہم نے روز گار کے مواقع پیدا کیے اور زرعی پیداوار بہتر کی۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں، انہوں نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں گے، پیٹرول دیگر ممالک سے ہمارے یہاں سے زیادہ مہنگا تھا اس لیے سبسڈی دینے کےلیے ہم نے فنڈز مختص کیے تھے۔شوکت ترین نے سوال کیا کہ پہلے تو انہیں بارودی سرنگ نظر نہیں آتی تھی، اب کیوں آرہی ہے؟ ان کی تو 13پارٹیز کی حکومت ہے اور 2 وزیر خزانہ ہیں، انہوں نے دس سال میں کچھ نہیں کیا، یہ بیڑا غرق کرکے گئے تھے، ہم ٹھیک کررہے تھے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر