اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): تحریک انصاف کے لانگ مار چ کے اعلان کے بعد اتحادی جماعتوں کے قائدین کی آج اہم ملاقات ہوگی۔اتحادی جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف حکمت عملی پر بات ہوگی جب کہ سیاسی رہنما حکومتی مدت اور قبل از وقت انتخابات کے حوالے سےبھی مشاورت کریں گے۔گزشتہ رات بھی اسلام آباد میں آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہ ہونے دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت مل کر ملک کو مسائل سے نکالے گی۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: اتحادی جماعتوں کے قائدین کی اہم بیٹھک آج ہوگی



