عروج آفتاب نے حدیقہ کیانی کی تصویر ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں ہونے پر کیا کہا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی نژاد امریکی پاپ گلوکارہ عروج آفتاب کی جانب سے حدیقہ کیانی کی تصویر ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔عروج آفتاب نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’پاکستانی خواتین موسیقار ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ مہم کے ذریعے ٹائمز اسکوائر کو روشن کر رہی ہیں۔‘دنیائے موسیقی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ’گریمی‘ جیتنے والی گلوکارہ نے کہا کہ ’میں اس مہم کو بہت پسند کر رہی ہوں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’حدیقہ کیانی ایک پاکستانی پاپ لیجنڈ ہیں۔‘واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی تصویر ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر آویزاں کی گئی۔دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔حدیقہ کیانی اس عالمی مہم کا حصّہ ہیں اور اسی لیے نیویارک میں ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگے اشتہار میں بطور ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ گلوکارہ کی تصویر کو آویزاں کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر