یوکرینی ہدایتکار کی کانز فلم فیسٹیول میں روس کی موجودگی پر مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوکرینی ہدایتکار دیمیٹرو سکھولیتکی سوبچک نے کانز فلم فیسٹیول میں روسی ہدایتکار کو شامل کرنے پر تنقید کی ہے۔ کانز فلم فیسٹیول میں باقاعدہ روسی وفود کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، لیکن یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرنے والے روسی ہدایتکار کرل سیریبرینیکوف کی فلم ’چائیکووسکیز وائف‘ کا پریمیئر کیا گیا۔اس حوالے سے یوکرینی ہدایتکار دیمیٹرو سکھولیتکی سوبچک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’جب کرل سیریبرینیکوف یہاں ہیں تو وہ روسی پروپیگنڈے کا حصّہ ہیں، اور روس ان کا استعمال کرسکتا ہے۔‘یاد رہے کہ روسی ہدایتکار سیریبرینیکوف نے اس ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ ’روسی ثقافت کا بائیکاٹ نہیں کیا جانا چاہیے۔‘اُن کا کہنا تھا کہ’روسی ثقافت نے ہمیشہ انسانی اقدار کو فروغ دیا ہے۔‘دیمیٹرو سکھولیتکی سوبچک کی بطور فلمساز بنائی گئی پہلی فلم ’پامفیر‘ ہفتہ کو کینز کے ’ڈائریکٹرز فورٹ نائٹ‘ میں دکھائی گئی۔سکھولیتکی سوبچک نے ایسے حالات میں جب ان کا ملک جنگ کی صورتحال کا سامنا کررہا ہے کانز فلم فیسٹیول میں شامل ہونے کے اپنے احساس کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ’یہاں جو کچھ ہوا، اس سب کا تعلق یوکرین سے نہیں ہوگا کیونکہ یہاں پرامن زندگی ہے جبکہ ہمارے ملک میں حقیقت اس کے برعکس ہے۔‘مغربی یوکرین کے علاقے چیرنیوٹسی کے جنگلات میں بنائی گئی فلم’پامفیر‘ کا آغاز ایک باپ، لیونیڈ کی مہینوں پولینڈ میں کام کرنے کے بعد اپنے خاندان میں واپسی سے ہوتا ہے۔اس فلم کی کہانی یوکرین میں جاری حالیہ جنگی صورتحال سے بھی کافی مماثلت رکھتی ہے۔فلم میں لیونیڈ کا کردار ادا کرنے والے اداکار اولیکسینڈر یاتسینٹیوک کا اپنے ملک کی حالیہ صورتحال اور اپنی فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’یہ فلم یوکرین کے لوگوں کی طاقت کی عکاس ہے، جو بہت مضبوط ہیں اور کون جیتے گا؟، یہ سوال صرف وقتی ہے کیونکہ ہمیں شکست نہیں دی جا سکتی۔‘

 



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر