اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں، رضیہ سلطانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں، میرے پاپا یاسین ملک کشمیر کے لیڈر ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے کہا کہ میرے پاپا یاسین ملک کشمیری ہیں اس لیے بھارت ان کو مارنا چاہتا ہے۔رضیہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل میرے پاپا یاسین ملک کا مسئلہ دیکھیں۔خیال رہے کہ 19 مئی کو بھارتی عدالت نے مقبوصہ کشمیر کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیاتھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق کیس میں عدالت میں اپنے خلاف تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر