یاسین ملک کی پھانسی کا خطرہ ہے: ریاض پیرزادہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ یاسین ملک کو پھانسی نہ دے دی جائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے کہا کہ یاسین ملک کی اہلیہ اور بیٹی 8 سال سے ان سے مل نہیں سکیں، یاسین ملک کو وکیل نہیں دیا گیا، کیس یکطرفہ چلایا جارہا ہے۔ریاض پیرزادہ نے کہا کہ جون میں جینیوا جاؤں گا اور پوری تیاری سے اپنا کیس لڑوں گا، حکومت پاکستان کی جانب سے یاسین ملک کی سزا پر سخت احتجاج کررہا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی پابندی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں صحافیوں نے دی ہیں، ماسوائے صحافت باقی تمام طبقات نے ظلم سے منہ موڑ لیا ہے۔کشمیری رہنما یاسین ملک دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قراروفاقی وزیر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کیوں سوگئی ہے؟ دنیا نے چند ڈالرز کے عوض ظلم سے منہ موڑ لیا ہے۔ریاض پیرزادہ نے مزید کہا کہ کشمیر میں 8 ہزار اجتماعی قبریں ہیں اور 10 ہزار نوجوان لاپتہ ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر میں میڈیا پرسخت پابندیاں ہیں،صحافی رپورٹ نہیں کرسکتے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر